اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کا مثبت دن رہا، 100نڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 248 بنائی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بازار کا بینچ مارک 100انڈیکس 868  پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 983  پر بند ہوا ہے۔

یہ انڈیکس کی زندگی کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔

کاروبار دن میں 100انڈیکس 985  پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 60 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23ارب58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 10 ہزار 248 ارب روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *