کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی فین زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سےشروع کرنے کا اعلان
میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فین زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سےشروع کرنے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال ہونے والی پاک آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ میچز اور بھارت، آسٹریلیا بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے فین زونز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے فین زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پاکستان اور انڈین فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 سے 70 ڈالرکے درمیان ہوگی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 3 سے 14جون تک ٹکٹ کی فروخت کے پہلے حصے میں ڈسکاؤنٹ ہوگا، ڈسکاؤنٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹریشن کرانا ہوگی جب کہ دوسرے حصے میں فین بغیر رجسٹریشن کے اپنی ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔
خیال رہے پاکستان کو 6 وائٹ بال میچز اور بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلنے اس سال آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔