آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان
آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
سندھ اور پنجاب کے اکثر شہروں میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہےجب کہ 23 سے 27 مئی کے دوران پارہ 6 سے 8 ڈگری تک اوپر جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
درجہ حرارت بڑھنے سےگلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اورفلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی ہیں۔
ماہرین کی جانب سے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔