ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون ٹیم کا حصہ ہوگا؟ 15 نام فائنل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہوگئے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم سے 29 جون تک منعقد ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق انگلینڈ میں موجود 18 رکنی ٹیم میں سے تین کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں بطور ٹریول ریزرو لے جا نے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے جب کہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔