سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی۔