آئی ایم ایف کا مطالبہ: نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کے تمام حکومتی کمپنیوں کی فوری نجکاری کے مطالبے پر نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بنائے گئے نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی 10مئی کو دے گی،کابینہ کی کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے سال اور آئندہ تین سال کے اہداف کا تعین  بھی کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا اور آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تمام حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجکاری کمیشن نے نقصان والی حکومتی کمرشل کمپنیزکی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے اور منافع بخش حکومتی کمرشل کمپنیز  اگر اسٹریٹیجک اہم نہیں تو ان کو بھی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت حکومتی شعبے میں 87 کمرشل کمپنیاں کام کررہی ہیں، وفاقی وزارتوں نے 39 حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے جب کہ نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو اسٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور اس حوالے سے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے بھی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی ملازمین کیلئے پیکج کا فیصلہ بھی کرے گی۔

I

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *