گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے پر کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
کسان حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے جہاں رحیم یار خان میں کسانوں نے گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔
بہاولنگر میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے فیکٹری پہنچنے والا باردانہ برآمدکرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔
دوسری جانب کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا جس کی تصدیق کسان بورڈ پاکستان نے کی۔
کسان بورڈ پاکستان نے بتایا کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔