عمران خان ڈیل کے تحت باہر آسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا: حامد خان
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت باہر آسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔
ایک نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات مسئلہ بن سکتے ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ ہم مزاحمت نہیں کر رہے اور مفاہمت سے انکار نہیں کر رہے، کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کریں گے تو اس سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔