اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: ہزار پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 72046 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 72294 پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، اب تک انڈیکس میں 1055 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔
100 انڈیکس 1055پوائنٹس اضافےسے 72 ہزار 414 پر جب کہ انڈیکس میں 1.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
آخری کاروباری روز میں 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔