معیشت سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت April 19, 2024 نیوز ڈیسک 0 Comments کراچی: ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں گیس کے ایک اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنویں سے پاکستان کو یومیہ10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کمپنی نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔