نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہونے جارہی ہے۔
بابراعظم کی قیادت میں جنہیں حال ہی میں دوبارہ وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا، تجربہ کار کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی سے پاکستان کے پاس ایک مضبوط اسکواڈ ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن میں عماد کی شاندار کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا کیونکہ ان کی نمایاں کارکردگی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری مرتبہ ٹائٹل جتوایا، عماد وسیم نے ناک آؤٹ مراحل اور فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، کئی پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتے۔
دوسری جانب مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی کپتانی کریں گے جو کئی اہم کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔
کین ولیمسن، راچن رویندرا، مچل سینٹنر اور دیگر کیوی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ 2024 کی وجہ سے اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کا امکان ہے۔