امارات، کویت، عمان، بحرین کا ایس آئی ایف سی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار
متحدہ عرب امارات، کویت، عمان اور بحرین نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں عید ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں 17 ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے سندھ کے ایس آئی ایف سی منصوبوں میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے میں ایس آئی ایف سی منصوبوں کو پورا تحفظ دیں گے، ا یس آئی ایف سی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی ایف سی سے کچے کے ساتھ پکے کے ڈاکو بھی خوفزدہ ہیں۔