ایف بی آر کا نمایاں ٹیکس دہندگان کیلئے ’پاکستان آنر کارڈ‘متعارف کروانے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس سال 2023 کے دوران نمایاں ٹیکس دہندگان کیلئے ’پاکستان آنر کارڈ‘ اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم سے حال ہی میں ایوارڈ وصول کرنے والے نمایاں ٹیکس دہندگان کو آنرکارڈ جاری کیے جائیں گے، آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کیلئے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے 9 بڑے برآمد کنندگان کو بھی آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹاپ ٹیکس پیئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنجز تک رسائی ملے گی اور امیگریشن کاؤنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان آنر کارڈ رکھنے والوں کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور انہیں وزیراعظم کے ساتھ سالانہ ڈنر پر بھی مدعو کیا جائے گا۔