سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر مقرر
اسلام آباد: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن اور نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے لیے اسحاق ڈار کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا گیا۔
سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری اورچیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن ہوگا جس کیلئے صدر پاکستان آصف زرداری نے اسحاق ڈارکوپریذائیڈنگ افسرمقررکرنےکی سمری پردستخط کردیے۔
صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈارکوپی او مقررکرنےکی سمری پردستخط کیے۔
اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی روایت کے مطابق کوئی حاضر سینیٹر ہی پہلے اجلاس کا پریزائیڈنگ افسر ہوسکتا ہے۔