بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتان کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کے سپرد کیا تھا جس پر سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر بورڈ کو آگاہ کیا جس میں بابراعظم کو کپتان دینے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد کاکول اکیڈمی میں جاری ٹریننگ سیشن کو بطور کپتان جوائن کریں گے۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نےا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔