پاک، نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عارضی طور پر صرف ایک سیریز کیلئے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ پی سی بی دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے اور طویل معاہدہ چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔