الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا ووٹ کاسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس  لیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *