ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا میں پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے روپے میں فروخت ہوا؟
رواں برس جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والےٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
امریکی اخبار یو ایس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق9 جون کو نیو یارک میں پاکستان بھارت یا 15 جون کو لاڈر ہل میں بھارت بمقابلہ کینیڈا میچوں کے فروخت شدہ ٹکٹ ری سیل، ویب سائٹ پران کی اصل قیمتوں سے کم از کم دگنا قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
پاک بھارت میچ کے لیے سب سے زیادہ قیمت والا ٹکٹ چار کروڑ87لاکھ روپے (ایک لاکھ 75ہزار ڈالر) کے قریب ہے جس میں ٹیکس فیس 50 ہزار ڈالر ہے، ٹکٹ کی کل قیمت چھ کروڑ 26 لاکھ روپے ( دو لاکھ25ہزار ڈالر) ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے جنرل ٹکٹوں کی فروخت کے 10 دن بعد ری سیل ویب سائٹس جیسا کہ StubHub اور SeatGeek پر دوبارہ فروخت کی جا رہی ہیں، جن کی قیمتیں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن(این بی اے)یا میجر لیگ بیس بال کا مقابلہ کر سکتی ہیں، باضابطہ فروخت میں میچ کے ٹکٹ 1670روپے (6ڈالر) سے شروع ہوئی۔
پاک بھارت میچ میں بغیر ٹیکس کے پریمیم سیٹنگ کےلیے مہنگی ترین ٹکٹ 400 ڈالر میں تھی۔
آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ مخصوص ٹیکسوں سے زیادہ کوئی اضافی فیس نہیں لگائی جائے گی، ری سیل ویب سائٹ پر اسی میچ کے وی آئی پی ٹکٹس 40 ہزار ڈالر سے زیادہ میں پیش کیے جا رہے ہیں، جن کی فیس 10 ہزار ڈالر کے قریب ہے، جس کی کل قیمت 50 ہزار ڈالرسے زیادہ ہو جاتی ہے۔
StubHub پر پاک بھارت میچ کا سب سے سستا ٹکٹ جمعہ تک1259 ڈالر میں تھا۔
SeatGeek پر میچ کے لیے سب سے کم قیمت والا ٹکٹ جمعہ کی سہ پہر تک بغیر ٹیکس یا فیس کے 1166ڈالرکا رہا۔