پی پی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  جنوبی پنجاب سےمنتخب پیپلزپارٹی کےاراکین نےپارٹی قیادت سےپنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *