نئی تاریخ رقم ، پہلی بار نجی کمپنی چاند پر پہنچ گئی
امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر لینڈ کر گيا جس کے بعد پہلی بار پرائيویٹ کمپنی چاند پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی نجی کمپنی Intuitive Machines’ (IM) کے اوڈیسیئس نامی خلائی جہاز نے جمعرات کو چاند کے قطب جنوبی کے قریب کامیاب لینڈنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی کمپنی کا جہاز 15 فروری کو فلوریڈا سے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ فالکن 9 راکٹ کے ذریع روانہ ہوا تھا۔
اس جہاز نے کیپ کینورل سے اڑان بھرنے کے بعد زمین سے 384،400 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
امریکی کمپنی کا خلائی جہاز نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پرائيویٹ کمپنی کے جہاز چاند پر لینڈ کیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائيویٹ کمپنی چاند پر پہنچ تو گئی ہے لیکن امریکی نجی کمپنی کئ خلائی جہاز کی حالت کا اندازہ نہیں کیا جاسکا۔
امید کی جارہی ہے کہ یہ لینڈنگ چاند کے قطب جنوبی کے علاقے کو قریب سے دیکھے گی اور یہ مشن ناسا کو نئی معلومات فراہم کرے گا۔
ہیوسٹن میں قائم یہ کمپنی مارچ میں ایک اور خلائی جہاز بھیجنے کا اراداہ رکھتی ہے جو انڈر گراؤنڈ برف تلاش کرنے کے لیے کھدائی کرے گی۔
واضح رہے کہ آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی خلائی جہاز چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔
اب تک صرف امریکا، سوویت یونین، چین، بھارت اور جاپان ہی چاند پر اپنے مشن اتارنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔