گزشتہ سال کی نسبت رواں جنوری میں 26 فیصد زائد زرمبادلہ بھیجا گیا
جنوری 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی جب کہ جنوری 2023 میں1.9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آیا تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 26.2 فیصد بڑھیں۔
مالی سال 24 کے پہلے 7 ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
جنوری 24 کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے (587.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات سے (407.6 ملین ڈالر)، برطانیہ سے (362.1 ملین ڈالر) اور متحدہ امریکا سے (283.4 ملین ڈالر) آئیں۔