پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی وقاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے مانگے گی۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی صدرمملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی مانگے گی۔