متحدہ عرب امارات کا ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ملک میں بیورکریٹک پروسیجر میں کمی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کے تحت آئندہ ایک سال کے دوران 2 ہزار سرکاری پروسس ختم کر نے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر کم از کم 2 ہزار سرکاری پروسیجر ختم کریں اور بقیہ کیلئے درکار وقت کو آدھا کر دیں۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آلِ مکتوم کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کا خاتمہ اور سرکاری سہولیات کی فوری فراہمی ملک کی مستقبل کی حکمت عملی کے دو مرکزی ستون ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ پروسیجرز کا مقصد عوام کی زندگی آسان بنانا ہے لیکن یہی بیوروکریسی ہر اُس حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن جاتی ہے جو سرکاری سروسز کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔

پروگرام کے تحت غیر ضروری سرکاری پروسس ختم کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار یا ٹیم کیلئے 10 لاکھ درھم انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *