ایف آئی ایچ 5 سائیڈ ہاکی ورلڈکپ:سوئٹزر لینڈ کو شکست دیکر پاکستان نے نویں پوزیشن حاصل کرلی

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا کر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

 عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان پہلے ہی ایونٹ کےکوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا تھا۔

تاہم ایونٹ میں نویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ پر گول کی بارش کردی اور میچ میں ایک کے مقابلے 10 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے ذکریا حیات نے ہیٹ ٹریک کی،  رانا وحید ، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے دو دو گول کیے۔ رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے۔

نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی۔

واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *