جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ختم کرنے کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان جے یوآئی شیرانی گروپ کے مطابق پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت بےنتیجہ رہی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ پی ٹی آئی سے سیاسی رابطے جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے بتایاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کے معاملے پرسنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔