سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 450 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 450 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاو 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر اضافے سے 2055 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس بڑھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *