این اے 96: ن لیگ نے طلال کے بجائے پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو ٹکٹ دے دیا

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 فیصل آباد سے ٹکٹ کا اعلان کردیا۔

این اے 96 فیصل آباد میں لیگی رہنما طلال چوہدری کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 96 پر ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے۔

ن لیگ نے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *