توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد
راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کے چار رکن بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کردیا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور دیگر کے خلاف جیل ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے۔