جونیئر ہاکی ورلڈکپ: آسٹریلیا سے شکست، پاکستان پانچویں چھٹی پوزیشن سے بھی محروم
کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا۔
پاکستان ٹیم میچ میں کسی بھی موقع پر سبقت نہ لے سکی، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔
میچ کے تیسرے ہاف میں آسٹریلیا نے یکے بعد دیگرے چار گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو، مصطفیٰ عمر، ارباز احمد، احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلا جا رہا تھا۔
سیمی فائنل کے بعد پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی، پاکستان ساتویں آٹھویں پوزیشن کا میچ 16 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں بھی اسپین نے تیسرے ہاف میں پاکستان کے خلاف اوپر نیچے چار گول کیے تھے۔