دو روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی تھی تاہم آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 54 ڈالر اضافے سے 2032 ڈالرفی اونس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *