نوازشریف اور فضل الرحمان کی اہم ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت
مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات لاہور میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کا ملکر آگے چلنے پر اتفاق کیا تھا۔