امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے: جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے  یرغمالیوں کی رہائی کو  شروعات قرار دیتے ہوئے  کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں، جمعےکو رہا ہونے والے13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

دوسری جانب اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارےواضح مطالبات ہیں، غزہ میں وحشیانہ جنگ کوروکا جائے۔

 بیلجیئم اور اسپین کے وزرائے اعظم نے   غزہ میں تباہی پر اسرائیل پر تنقید کی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے  دونوں ملکوں کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *