پی ٹی آئی میں دیگر شخصیات کی شمولیت پر پشاور کی قیادت ناراض
پشاور: پی ٹی آئی میں دیگر شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر ضلع پشاور کی قیادت نے اعتماد میں نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔
پی ٹی آئی ضلعی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر شخصیات کو شامل نہ کرنے کے سرکلر کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت مرکزی رہنما شیر افضل مروت سے ناراض ہے، ضلعی قیادت نے شمولیتی عمل میں شیر افضل مروت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ شمولیت کے معاملے میں ضلعی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔
اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب نے سرکلرجاری کیا تھا، ضلعی تنظیموں کی رضا مندی کے بغیرپارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی جائےگی۔