لاہور: رائیونڈ میں (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل  تھے جب کہ (ن) لیگ کی طرف سے ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد کی اس ملاقات میں عام انتخابات، انتخابی اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران پاکستان کے عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سندھ کی ابترصورتحال، مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے مؤ قف کی تائید کی۔

دوسری جانب ملاقات کے بعد مسلم لیگ (نٌ) کے رہنما ایاز صادق  نے  ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جو مطالبات آرہے ہیں وہ پاکستان کی بہتری کے لیے آرہے ہیں، ایم کیو ایم کا وفد ملا ہے اور لوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں، پاکستان کے مفاد کے لیے ہم اکٹھےہوں گے۔

 اس دوران صحافی  نے سوال کیا کہ  بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم لاہور سے نہیں ہو گا، اس پر ایاز صادق  نے جواب دیا کہ  لاہور سے نہیں ہوگا یہ خواہش تو ہوسکتی ہے، ہر جماعت کی اپنی خواہش ہوتی ہے کہ کون کہاں سے ہو  ہم نواز شریف کو وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *