غیر قانونی مقیم افراد کو دی جانیوالی مہلت ختم، کیمپوں میں منتقلی شروع
چمن : غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے درجن بھر غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی غیرمعمولی تعداد چمن پہنچ گئی ہے۔
کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ افغان مہاجر خاندانوں کو رجسٹریشن کے بعد کیمپ منتقل کیا جارہا ہے اور کیمپ میں اب تک 5ہزار افغان مہاجر پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران گرفتار 4 افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
مہلت ختم ہونے سے پہلے غیرقانونی مقیم افراد کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے تھے۔