ورلڈکپ: پاکستان کی ٹیم اب کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
27 اکتوبر کو بھارت میں رواں ورلڈکپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوا جہاں قسمت نے افریقی ٹیم کا ساتھ دیا اور انہیں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی۔
البتہ اس میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی شکست تھی، اس ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے شروع کے 2 نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیتے جب کہ بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا سے شکست ہوئی۔
اس وقت قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہوچکے ہیں لیکن مکمل طور پر پاکستان اب تک ورلڈکپ سے باہر نہیں نکلا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کس طرح ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
پاکستان کو نا صرف آئندہ کھیلے جانے والے 3 میچز جیتنا ہوں گے بلکہ دیگر ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا، یعنی وہی اگر مگر والی صورتحال کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کو سامنا ہے۔
پاکستان اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے جب آسٹریلیا اپنے چار میچز میں سے تین میں شکست کھائے جو کہ مشکل ہے کیونکہ کینگروز کے دو میچز افغانستان اور بنگلا دیش کے خلاف ہیں، اگر اپ سیٹ ہوا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
اگر آسٹریلیا بنگلا دیش یا افغانستان کے خلاف جیتتا ہے لیکن نیوزی لینڈ سے ہار جاتا ہے تو نیٹ رن ریٹ سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔
پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
میچ 27: New Zealand beat Australia
میچ 28: Bangladesh beat Netherlands
میچ 29: India beat England
میچ 30: Sri Lanka beat Afghanistan
میچ 31: Pakistan beat Bangladesh
میچ 32: New Zealand beat South Africa
میچ 33: India beat Sri Lanka
میچ 34: Afghanistan beat Netherlands
میچ 35: Pakistan beat New Zealand
میچ 36: England beat Australia
میچ 37: India beat South Africa
میچ 38: Sri Lanka beat Bangladesh
میچ 39: Australia beat Afghanistan
میچ 40: England beat Netherlands
میچ 41: New Zealand beat Sri Lanka
میچ 42: South Africa beat Afghanistan
میچ 43: Bangladesh beat Australia
میچ 44: Pakistan beat England
میچ 45: India beat Netherlands
اگر تمام نتائج اوپر بیان کردہ حالات کے مطابق نکلتے ہیں، تو بھارت 18، نیوزی لینڈ 14، جنوبی افریقا 1، اور پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے 8 پوائنٹس ہوں گے۔
اگر آسٹریلیا میچ 43 میں بنگلا دیش کے خلاف جیت جاتا ہے جس کا بہت زیادہ امکان ہے، تو پاکستان اور آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس پر ٹائی ہو جائے گا۔