ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
ملک بھر میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونے کا بھاؤ معمولی نیچے آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 21 اکتوبر ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ8 ہزار350 ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 129 روپے کی کمی کے بعد قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی معمولی کمی سامنے آئی ہے اور یوں سونا 1992ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔