نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر مریم نواز کا بیان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر کہنا ہے کہ آج ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ‘میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو’۔
مریم نواز نے مزید لکھا ‘ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں’۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں ، خوش آمدید نواز شریف !’
واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف آج 4 سال بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔