سعودی عرب کے اسپتالوں میں اب روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے
سعودی عرب کے اسپتال میں اب انسانی عملے کے ساتھ روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ‘نور آر ون’ نامی روبوٹ دی کنگ فیصل اسپیشل اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کریں گے جو مریضوں سمیت تیمارداروں کا بھی خیال رکھیں گے۔
اسپتال میں روبوٹ متعارف کروانے کا مقصد کیا ہے؟
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس روبوٹ کو اسپتال کے عملے کو جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر پروگرام کیا گیا ہے جس کا مقصد ملازمین اور مریضوں دونوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ‘نور آر ون’ روبوٹ کو اسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان روبوٹس سے سعودی عرب میں صحت کی سہولیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔