کراچی: سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں 13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
کراچی میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں 13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ مافیا اور اوور انوائسنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب کر دی ہیں۔
ایف بی آر کی جاری رپورٹ کے مطابق فرضی کمپنیوں نے سولرپینلز کی آڑ میں 13ارب روپے کا کالادھن بیرون ملک منتقل کیا، ان 6 فرضی کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی اور دیگر 3کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔