امریکا نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ دے دیا
بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ دے دیا۔
امریکی اخبار ‘دی پولیٹیکو’ کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث بھارت امریکا تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
ایرک گارسیٹی نے کہا کہ امریکا کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ خالصتان تحریک اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔