ایشین گیمز : افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں  افغانستان نے پاکستان کو 4  وکٹوں سے شکست دے دی۔

ینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر  پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز درکار تھے افغانستان  نے 17 اوورز  اور 5 گیندوں میں  6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔

 میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم  نے کی، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ، افغانستان فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *