نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر  کے مطابق نیپال میں یکے بعددیگرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں جہاں  زلزلے کے جھٹکےنیپال  کے ضلع بجھنگ میں آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 25 منٹ کے دوران 2 مرتبہ  آئے شدید جھٹکوں  میں پہلے زلزلے کی شدت 4.2  اور دوسرے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ  زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ نیپال  میں  آئے زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

دوسری جانب  زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاست نئی دہلی ،اترپردیش  سمیت دیگر بھارتی شہروں میں بھی محسوس کے گئے ہیں جب کہ بھارتی شہر ڈیرادون میں لوگ خوفزدہ ہوکر عمارتوں سے باہر نکل  آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *