تیل کی بلند قیمتیں، ملک میں کورونا کے بعد پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کا اس کی فروخت پر اثر پڑنے لگا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد کم ہوئی ہے اور ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والےفرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 11 روپے تک کمی کی ہے تاہم اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 26 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا جس سے پیٹرول 332 روپے تک جا پہنچا تھا۔

ملک میں ان دنوں 15 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *