شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیدیا

شہریوں نے گزشتہ روز نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قراردے دیا۔

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے عوام نا خوش دکھائی دے رہی ہے۔

عوام نے پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 روپے اضافے کے بعد 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

فی لیٹر 8 روپے کم ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لیٹر کم کردی گی جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی۔

اس کے علاوہ اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 88 پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *