پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے

لاہور: پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہےکہ خلیجی ممالک نے 2009کے بعدکسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے، اس آزاد تجارتی معاہدے سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم کئی گنا بڑھےگا اور لاکھوں پاکستانیوں کوخلیجی ممالک میں روزگار میسر آئے گا۔

نگران وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ معاہدے سے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد آنےکی راہ ہموار ہوگئی ہے، یہ شروعات ہے، ابھی مزید ایسے کئی معاہدے کرنا ہوں گے، پاکستان کی برآمدات کو 2 سال میں 80 ارب ڈالرپر لے جانا پہلاہدف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *