اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے سستا، انتہائی سطح سے 43 روپے نیچے آگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔

کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 80 پیسے ہے جو گزشتہ روز 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 292 روپے کا ہوگیا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 43 روپے سستا ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے اب تک ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 18 روپے 30

پیسے کم ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *