پیٹرولیم اسمگلنگ: آئی ایم ایف نے روک تھام کے اقدامات پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم اسمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر  وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنےسے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ ماہانہ 143ملین لیٹرپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔

آئی ایم ایف نے  ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *