پی آئی اے کا مالی بحران: آج بھی متعدد پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے مالی بحران کے باعث آج بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق  پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ اندرون ملک جانے والی کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 501، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 اور کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 بھی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536، ملتان کی پرواز پی کے 330 منسوخ اور اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی لاہور کی پرواز ڈھائی گھنٹے اور اسلام آباد کی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ لاہور کی پرواز پی کے 304 رات 10 بجے شیڈول کردی گئی اور اسلام آباد کی پرواز 308 ایک گھنٹے تاخیر سے شام 5:15 بجے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے  جب کہ ملازمین کو اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جاسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *