ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین ظاہرشاہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے اور وہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرکے چلے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پراسیکیوٹرجنرل نیب سید اصغرحیدر نے جمعہ کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔